مولانا فضل الرحمان کا 21 مئی یوم فلسطین منانے کا اعلان

0
34

کراچی: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا 21 مئی  یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی حمایت اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اضلاع کی سطح پر  بھرپور مظاہرے کئے جائیں۔ حرمین شریفین کی طرح قبلہ اوّل بیت المقدس کا تحفظ ایمانی فریضہ ہے۔ امت مسلمہ کے خون کو ارزاں سمجھنے والوں کے خلاف امت مسلمہ کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔ علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں