حکومت بلاول بھٹو سے ڈرتی ہے، شازیہ عطا مری

0
230

کراچی: پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا حصہ سنسر کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی بجٹ سیشن میں تقریر کا ایک حصہ سنسر کرنا حکومت کا ایک افسوس ناک طرز عمل ہے۔ پی ٹی وی پاکستان کے عوام کے ٹیکسوں سے چلتا ہے جسے پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی جاگیر بنایا ہوا ہے۔ حکومت بلاول بھٹو زرداری سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی؟۔ وزیراعظم صاحب! اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے اور سنسر شپ سے آپ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے سچ ثابت نہیں کرسکتے۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ پر کسی حکومتی رکن کی تقریر سنسر نہیں ہوئی، صرف بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران رکاوٹ پیدا کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں