رنجیت سنگھ کا مجسمہ گرا دیا گیا، ملزم گرفتار

0
102

لاہور: شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمے کو توڑ دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چھلانگ لگا کر جنگلا عبور کرتا ہے اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نیچے گرا دیتا ہے۔ اگلے منظر میں زمین پر پڑے ہوئے مجسمے کے ٹکڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے مطابق رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پی سٹی کو فوری طور پر موقعہ وزٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے لیے ابتدائی کارروائی جاری ہے۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی  نے کہا ہے کہ مجسمے کی بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے  گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں لاہور کے شاہی قلعے میں نصب رنجیت سنگھ کے اس مجسمے پر ذیشان نامی شخص نے ڈنڈے سے وار کر کے اس کا بازو اور دیگر حصے توڑ دیے تھے۔

مجسمے کے افتتاح کے کچھ ہی روز بعد اسے نقصان پہنچانے والے ذیشان کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ یہاں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس نے اپنے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم کیے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں