حکومت اور اپوزیشن میں مُک مُکا، اراکین کے داخلے پر پابندی ختم

0
115

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تین دن کی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پاگیا اور توقع کی جارہی ہے کہ آج کے اجلاس میں گڑبڑ نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ رانا ثنااللہ، ایاز صادق، شازیہ مری اور پرویز اشرف سے گفتگو ہوئی ہے۔ بجٹ منظوری کے لیے ہمیں نمبرز کی ضرورت نہیں بغیر کسی رکاوٹ منظور کرائیں گے۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی، دونوں طرف سے اچھا مظاہرہ نہیں ہوا
حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے جو کچھ ہوا دونوں نے برداشت کیا۔

انہوں نے کہا آج کوشش کریں گے کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کا موقع دیاجائے۔ ہم نے اپوزیشن اراکین سے ملاقات کی اور ایوان میں ماحول اچھا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ کوشش ہے کہ اسمبلی کا ایوان بغیر کسی تعطل کے چلتا رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں