پاکستان میں تعینات چین کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

0
30

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی۔۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقاٸی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور چینی سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں