مسجد نبوی ﷺ میں انسان دوستی کے باعث مشہور بزرگ انتقال کرگئے، انآ للّٰہ وانا الیہ راجعون

0
48

کراچی: کچھ ماہ قبل مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے قریب تلاوت قرآن کے لیے بیٹھے ایک بزرگ نے اس وقت شہرت حاصل کرلی تھی جب انہوں نے اپنے قریب سخت سردی میں سونے والے پاکستانی کو اپنی چادر سے ڈھانپ دیا تھا۔ ان کے اس عمل کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

مدینہ منورہ کے رہائشی یہ بزرگ’احمد سالم السھلی’ تھے۔ اب ان کی موت کی خبر آگئی اور سعودیوں میں غم پھیل گیا۔ بہت سے افراد نے ان کی موت کی خبر پر خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ایسے شخص کی موت کی خبر گردش کر رہی تھی جو مسجد نبوی ﷺ میں اپنے انسان دوست موقف کے باعث بہت مشہور تھا۔ پاکستانی کو چادر اوڑھانے کی ان کی ویڈیو کئی ماہ تک شیئر کی جاتی رہی تھی۔

بزرگ ‘احمد السھلی’ لاکھوں لوگوں کی پذیرائی حاصل کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ جمعہ کو مسجد نبوی ﷺ میں ان کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ ان کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں