چیئرمین نادرا کی ہیڈکوارٹر اسلام میں ‎شناختی کارڈ کےمسائل سے متعلق کُھلی کچہری کا انقعاد  

0
70

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے عوام دوست اقدامات کی پالیسی کے تحت چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں کُھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی  اور شناختی کارڈ و نادرا دفاتر سے متعلق اپنی شکایات و گزارشات چیئرمین نادرا طارق ملک کے سامنے رکھیں۔
 
چیئرمین نادرا نے تمام سائلین کے مسائل کی بذات خود سماعت  کی اور شکایت کو فوراً حل کرنے کے احکامات بھی صادرکیے۔
 
چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا ملازمین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ڈیٹا نادرا کے پاس قومی امانت ہے اور اس امانت میں خیانت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نادرا ملازمین کو تاکید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اپنے فرائض کی بھر پور طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنائیں کیونکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہے اور جو اس فرض کی بجا آوری میں کوتاہی یا غفلت ناقابل برداشت تصور کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اپنے اردگرد فرائض میں غفلت یا بددیانتی میں ملوث عناصر پر بھی نظر رکھیں اور فوراً متعلقہ عہدیدران کو مطلع کریں تاکہ عوام کے اعتماد اور ادارے کی ساکھ کوکسی بھی قسم  کا نقصان پہنچانے  والے عناصر کا فوری محاسبہ کرکے قرار واقعی سزا دی  جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں