ٹھٹھہ میں بچی کی لاش سے بے حرمتی کرنے والا شخص پولیس مقابلے میں جانبحق

0
81

ٹھٹھہ (زیشان خان تنولی) سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 14 سالہ بچی  کی لاش سے بے حرمتی کرنے والا شخص رفیق چانڈیو  پولیس مقابلے میں جانبحق ہوگیا۔

غلام اللہ شہر کے قریبی گائوں اشرف چانڈیو کی رہائشی 14 سالہ آمنہ چانڈیو بیماری کے باعث انتقال ہوگیا تھا جس کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی۔ دوسرے روز ایک درندہ صفت شخص رفیق چانڈیو لاش سے زیادتی کرنے کے بعد قریبی جنگل میں چھوڑ کے فرار ہوگیا، لاش کو پولیس  نے تحویل میں لیکر سول اسپتال مکلی پہنچایا جہاں پر آمنہ عرف آمنت چانڈیو سے زیادتی کی پوسٹ مارٹم میں تصدیق کی گئی۔

 واقعے پر برادری کے افراد سميت  سياسی، سماجی اور عام شہریوں کی پرزور مذمت پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوے   ضلع بھر میں ناکہ  بندی کرائی۔ گھارو کے قریب بابڑہ پر پولیس کو درندے کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او و انسپکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروھی اور دیگر بمع ٹیم کے بابڑہ کے قریب پولیس مقابلے میں درندہ صفت شخص رفیق چانڈیو ہلاک کو پلاک کردیا جبکہ لاش کو گھارو رورال ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں