کورونا وائرس، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا شیڈول جاری

0
208

فوٹو اے ایف پی فائل

راولپنڈی: کورونا وبا کی روک تھام کیلئے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ عمران ریاض کے مطابق مقدمے کی نوعیت کے لحاظ سے قیدیوں سے ملاقات کے مختلف دن مقرر کردیے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر قیدی سے ایک خونی رشتہ دار کو ملاقات کی اجازت ہے۔ بچوں اور بزرگوں کو رشتے دار قیدیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چوری، دھوکہ دہی، دہشتگردی مقدمات، سزائے موت کے قیدیوں سے پیر کو ملاقات ہوسکے گی۔ قتل، نیب اور دیوانی مقدمات میں ملوث قیدیوں کے رشتے دار منگل کو ملاقات کرسکیں گے۔

اغواء، جھگڑے، زنا، دہشتگردی کے مقدمات کےحوالاتیوں سے بدھ کو ملاقات کرائی جائے گی اور غیر ملکی قیدیوں، نظر بند افراد، خواتین قیدیوں سے رشتے داروں کی ملاقات جمعرات کو ہوسکے گی۔ معمولی جرائم کے قیدیوں سے جمعہ، 25 سال سے کم عمر قیدیوں سے ہفتہ کو ملاقات ہوسکے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں