یہ ملک خدا داد لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، شہباز شریف

0
66

لاہور: پاکستان کے  74 ویں یوم آزادی پر قائد حزب اختلاف اور صدرپاکستان  مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کا قوم کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ یہ ملک خدا داد لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں تاریخ رقم کی۔ آج کے دن اللہ پاک کے بے پایاں فضل و کرم سے ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی اور دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے۔

میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور اقوام عالم میں عزت کا مقام دلوانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ، ملک میں موٹرویز کا جال اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے تحت تاریخی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی اس ملک کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔

آج کا دن اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں