بلاول بھٹو زرداری کی تین روز سے ملک میں جاری تشدد کی شدید مذمت

0
30

کراچی: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں گذشتہ تین روز سے جاری تشدد کی شدید مذمت کی۔ اس طرح کے تشدد، اغوا، سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور پولیس اہلکاروں پر مشتعل ہجوم کے حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور حکومت کو اس کی ذمہ داری نبھانے سے گریز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

رواں ہفتہ ہونے والے تشدد کے واقعات سے واضح ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا اور ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے، جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے اور حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے تمام بے گناہ شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ پرتشدد واقعات کے زخمیوں کو بھتر علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں