ایف آئی اے کی خالی آسامیوں میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں کی توسیع

0
117

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی خالی آسامیوں میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 1 ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

ایف آئی اے میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جون ہے۔ آخری تاریخ میں توسیع کی وجہ ایف آئی اے پورٹل پر اپلائی کرنے والوں کا غیر معمولی لوڈ ہے۔ ایف آئی اے کی 1143 خالی اسامیوں پر اب تک 7 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ نوجوانوں کو ایف آئی اے پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کی وجہ سے اپلائی کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ نوکری کے خواہشمند افراد ایف آئی اے کی خالی آسامیوں پر 21 جون تک اپلائی کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں