آرمی چیف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کی ملاقات

0
71

راولپنڈی: آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مقصد  ہے۔

کرسٹوفر الائس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک آرمی کے کردار کو سراہا اور کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی تعریف کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں