چئیرمین سینیٹ کی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

0
28

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کوئٹہ اور تربت کے علاقوں میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بیان میں کہا کہ شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے اعلی درجات کیلئے دعا گو ہوں۔ شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور  دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے بہادر ایف سی اہلکاروں کو اللہ جلد شفا یاب کرے۔ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے اور دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاہ نہیں جائے گی اور دہشت گردی کے واقعات پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دہشتگردی کے خاتمے سے ہی امن اور ترقی ممکن ہے جس کے خلاف آواز ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم سے اٹھنی چاہئے۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں