بلاول بھٹو کا بحریہ ٹائون واقعے کا نوٹس لیا، سید ناصر شاہ

0
30

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بحریہ ٹائون اور مقامی لوگوں کے درمیان واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

سید ناصر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گڈاپ کے اسسٹنٹ کمشنر  اورمختیار کار کو ہٹا دیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او گڈاپ کو بھی علاقے میں امن و امان برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ہٹا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف زیادتی ہونے نہیں دیں گے اور مقامی لوگوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی مکمل انکوائری  کرنے کی ہدایت دے دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں