نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

0
214

اسلام آباد: وزارتِ اقتصادی امور کا اعلامیہ کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا فنانس، محصولات، مواصلات اور تعلیم کے شعبے میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کی۔

اجلاس میں تعلیم کے 1، فنانس، ریونیو 5 اور مواصلات کے شعبے میں جاری 13 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بیرونی تعاون سے جاری  منصوبوں پر پیشرفت پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور گزشتہ برس کی نسبت جولائی 20 تا مارچ21 محصولات وصولیوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پبلک سیکٹر سے متعلقہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ کورونا کی صورتحال میں ای-ایجوکیشن کو خصوصی توجہ دینا ہو گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں