کراچی ایکسپریس حادثہ کا شکار، خاتون جانبحق 20 زخمی ہوگئے

0
111

سکھر: کراچی سے لاہور جانے والی 15up کراچی ایکسپریس سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 20 زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے  تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر داخل کیا گیا یے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجے میںں ٹرین کی 9 بوگیاں متاثر ہوئیں اور تین بوگیاں ٹریک سے ُتر کر کھائی میں جا گریں جبکہ باقی ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔
 
حادثے میں جاںبحق ہونے والی مسافر خاتون کی شناخت عظمٰی زوجہ محمد صابر  سکنہ لانڈھی سے ہوئی ہے جو کراچی سے ساہیوال جا رہی تھی جبکہ زخمیوں میں صدام حسین ولد شاہنواز، زبیر خان ولد محفوظ خان، منصور جاوید، عبدالطیف ولد مہربان خان، شازیہ زوجہ عاشق علی، احمد رضا ولد محمد اسلام، عباس ولد محمد منچھی، سلمٰی زوجہ محمد عمران، محمد جنید ولد عبدالرزاق، شگفتہ، شہباز ولد محمد شفیع، آصف حسین ولد نظیر حسین، پروین زوجہ شاہد، ائشہ بیبی بچی، عمران حیدر ولد عبدالحکیم، احمد رضا ولد محمد اسلام، علی شبا بچی ولد عبدالطیف اور نامعلوم شخص شامل ہیں۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ڈائون ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ اپ ٹریک کو بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔ صبح 7 بجے کے بعد اپ ٹرینز جو روہڑی سمیت مختلف اسٹشنیوں پر رات سے کھڑی ہیں انہیں ڈائون ٹریک سے گزارا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں