تعلیمی ادارے کھولنے بارے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے، مراد راس

0
46

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ 15 اگست کو حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں کے حوالے سے گائیڈ لائن بنا رہے ہیں۔ ایک دم ساری کلاسوں کو نہیں کھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول کھولنے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ ماسک کے بغیر کوئی بچہ سکول داخل نہیں ہوگا۔ سکول کھولنا بڑا آسان ہے تاہم اگر خدانخواستہ کسی بچے کی جان چلی گئی تو پھر لوگ نہیں چھوڑیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ پچھلے ہفتے لاہور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اگر کیسز کی تعداد بڑھے گی تو پھر فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔ بچوں کو سکول بریک اور لنچ کے وقت اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ ایک کلاس کے اندر 50 بچوں کو بٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم کلاسز کو دو شفٹوں میں تبدیل کر دیں گے۔ ایک کلاس میں 20 سے 25 بچے ہونگے۔ جو کلاسز پہلے ضروری ہونگی، انہیں پہلے کھولا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں