این ڈی ایم اے نے صوبوں کو دیئے گئے ونٹیلیٹرز کی تفصیل جاری کردی

0
35

اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی طرف سےصوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو دیئے گئے ونٹیلیٹرز کی تفصیل جاری کردی گئی۔

مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 286 ونٹیلیٹرز دیئے گئے ہیں۔  صوبہ پنجاب کو 72 ونٹیلیٹرز دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کے ونٹیلیٹرز میں 36 آئی سی یو اور 36 بائی پیپ شامل ہیں۔ سندھ کو 74 ونٹیلیٹرز دیئے گئے ہیں اور سندھ کے ونٹیلیٹرز میں 26 آئی سی یو اور 48 بائی پیپ شامل ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے 52 ونٹیلیٹرز میں 26 آئی سی یو اور 26 بائی پیپ شامل ہیں۔

بلوچسستان کو دیئے گئے 25ونٹیلیٹرز میں 10آئی سی یو اور 15بائی پیپ ہیں۔ آذاد کشمیر کو 10بائی پیپ ونٹیلیٹرز مہیا کیے گئے۔ گلگت بلتستان کے 17 ونٹیلیٹرز میں 10بائی پیپ اور 7پورٹ ایبل ونٹیلیٹرز شامل ہیں۔ اسلام آباد میں 36 ونٹیلیٹرز دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد  کے ونٹیلیٹرز میں 17 ائی سی یو، 17 بائی پیپ اور 2 پورٹ ایبل ونٹیلیٹرز شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں