وزیراعلیٰ سندھ سے کویت کے کراچی میں مقرر قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان کی ملاقات

0
34

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کویت کے کراچی میں مقرر قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں کہا کہ کویت ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم کویت کے ساتھ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہید بھٹو کے زمانے میں کویت نے ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی تھی اور سندھ کے کافی نوجوان شہید ذوالفقار بھٹو کے زمانے سے کویت میں کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کویت کو کول انرجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 کویت کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کی اسپتال بنانے کی پیش کش کی۔

سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے اسپتال قائم کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں