مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، مشعال ملک

0
27

کراچی: مشعال حسین ملک نے ویڈیوں پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کرونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور دو لاکھ سے زائد مقبوضہ کشمیر میں کورونا کیسز ہیں۔ پچیس سو سے زائد کشمیری کرونا کے باعث جانبق ہو گئے۔ کورونا کے چار ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے اور مقبوضہ کشمیر میں ہیلتھ کی سہولیات موجود نہیں، مقبوضہ کشمیر ٹوٹل 250 وینٹیلیٹر موجود تھے۔بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دیے۔ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے۔ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی اور دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں