وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

0
42

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر الديال بھی شریک تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سعودی سفیر کے ساتھ کنگ سلمان میڈیکل کے ڈاکٹروں کا وفد بھی ساتھ تھا۔ ڈاکٹرز کراچی اور شکارپور میں میڈیکل کیمپس قائم کرینگے اور ڈاکٹر غریب مریضوں کا علاج معالج کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر  صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت کاظم جتوئی تھے۔ سعودی عربیہ کے ڈاکٹرز آنکھوں کی سرجری اور اوپن ہرٹ سرجری کرینگے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی عرب کے ڈاکٹروں کو ہر طرح کی سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سکھر، کراچی اور ٹنڈو محمد خان کی کارڈیو اسپتالوں میں اوپن ہرٹ سرجری کریں۔ کیمپس میں جن مریضوں کی سرجری ہو انکو کارڈیو اسپتالوں میں منتقل کر کے سرجری کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں