ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی کا مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل

0
57

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین چور لندن فرار ہے۔ ملکی اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے کھوکھلا کرنے والا مجرم ہے اور آج ملک دگرگوں حالت میں پہنچانے والے بھاشن بازی میں مصروف ہیں۔ 19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑنے والوں نے ذاتی اکاونٹس بھرے۔ فارن ریزروز سے 8 ارب ڈالر پھونک کر معیشت کا بھٹہ گول کرنے والے اصل ٹھگ ہیں۔ ورلڈ پاپولیشن ریوئو کے مطابق دنیا کے تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں رہنے کا خرچ سب سے کم ہے۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ۔معیشت کی سمت درست اور تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور تمام بین الاقوامی رپورٹس نااہلوں کی معیشت پر منفی پروپیگنڈے کی نفی ہیں۔ 3 سال سے جاری معیشت کی خرابی کا پروپیگنڈہ دم توڑتا جا رہا ہے۔ معیشت کی درستگی کے ساتھ ہی درباریوں کی سیاست کا جنازہ نکل رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں