چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل کا پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ

0
14

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔

 نیول چیف نے 50ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں امیر البحر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے کہا کہ کسی بھی محاذ پر کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے “سائبر سپیس بطور پانچویں جنگی محاذ” کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں