پاکستان میں فضائی آلودگی سالانہ ایک لاکھ 28 ہزار افراد موت کے منہ جانے لگے

0
80

کراچی: کراچی اور لاہور کے شہری زہر کے پیالے میں رہ رہے ہیں۔ ان دنوں میں جب ہم باہر نکلتے ہیں تو چند ہی گھنٹوں بعد خود کو بوجھل محسوس کرنے لگتے ہیں۔ سات سے 8 گھنٹوں بعد اکثریت کو سر درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

صحت کے ان مسائل کی ایک وجہ یہ آلودہ فضا ہے۔ ہوا میں شامل آلودہ زرات اور خطرناک گیسز ہمارے جسم میں داخل ہوجاتی ہیں۔

اعدادوشمار بتا تے ہیں کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی بیماریوں کے نتیجے میں ہر سال کم از کم ایک لاکھ 28 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ وقت آچکا ہے کہ موسمی اثرات سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے احیتاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی آبادی کا 97.3 فیصد حصہ فضائی آلودگی سے متاثر ہے۔ آلودہ فضائیں عالمی آبادی کی اوسط عمر سے 2٫2 سال کم کررہی ہے۔ فضائی آلودگی کے انسانی زندگی پر یہ اثرات تمباکو نوشی، الکوحل کے استعمال اور آلودہ پانی سے تین گنا اور ایچ آئی وی ایڈز سے چھ گنا زائد ہیں۔

پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک ہے جہاں فضائی معیار بہتر بنانے کے لئے مضبوط پالیسز نہ ہونے کے برابر ہیں وہاں فضائی آلودگی اوسط پاکستانی کی متوقع عمر میں 3.8 سال کی کمی کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں