ایک ہفتے میں برساتی نالوں سے 8 لاکھ سے زائد کیوبک فٹ کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا، سید نجم احمد شاہ

0
159

کراچی: برساتی نالوں کی صفائی اور کچرے کے مستقل حل کے لئے محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی کاوشوں نے اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ نے بتایا کہ محض ایک ہفتے کی کاروائی کے نتیجے میں شہر کے مختلف اضلاع کی حدود میں واقع برساتی نالوں کا آٹھ لاکھ تیس ہزار دو سو چوالیس کیوبک فٹ فضلہ لینڈ فل سائٹس منتقل کردیا ہے اور سارے عمل کی شفاف اور موثر انداز سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

نجم احمد شاہ کے مطابق سات دنوں میں ڈسٹرکٹ ساوتھ کی حدود میں واقع برساتی نالوں سے 251397 کیوبک فٹ کچرا، ضلع غربی سے 274976 کیوبک فٹ، بلدیہ شرقی کے برساتی نالوں سے 22980 کیوبک فٹ، ضلع وسطی سے 237082کیوبک فٹ، ڈسٹرکٹ ملیر کے برساتی نالوں سے 18223 کیوبک فٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی سے 25586 کیوبک فٹ فضلہ لینڈ فل سائٹس پر منتقل کیا گیا ہے۔

 سیکرٹری بلدیات سندھ نے لینڈ فل سائٹس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جام چاکرو کی لینڈ فل سائٹ پر 303870کیوبک فٹ اور گوند پاس کی لینڈ فل سائٹ پر 526374کیوبک فٹ برساتی فضلہ پہنچایا گیا ہے۔ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے ہمارے استفسار پر بتایا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے تمام اراکین نہایت جانفشانی اور تندھی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں اور مانیٹرنگ کا عمل مستقل طور پر جاری و ساری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں