اسپیکروڈپٹی اسپیکر کا رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

0
50

اسلام آباد: اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا جے یو آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ منیر خان اورکزئی کی وفات کا سن کر دل گرفتہ ہے اور منیر خان اورکزئی ایک مدبر اعلی ظرف کے حامل سیاسی رہنما تھے۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا اورمرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے آمین۔


جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں