میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد کراچی پولیس کا یوٹرن

0
155

کراچی: میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد کراچی پولیس نے یوٹرن لے لیا۔ کراچی پولیس کے پہلے اعلامیہ میں منشیات کے اڈوں پر اسپیشل برانچ کی رپورٹ کو ایک سال پرانا قرار دیا گیا تھا۔ کراچی پولیس نے دوسرا اعلامیہ میں اپنے الفاظ تبدیل کردیئے، اب رپورٹ کو ایک ہفتہ پرانا قرار دے دیا۔

کراچی پولیس کے مطابق منشیات اڈوں کی سرپرستی میں ملوث افسران، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ رواں سال غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 180 افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 62 افسران، اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا اور 15 پولیس اہلکاروں کو جبری ریٹائر بھی کیا گیا۔

انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی اور ملوث افسران، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں