ایم 6 موٹر وے کرپشن کیس کا معاملہ، احتساب عدالت کی جیل کسٹڈی میں موجود ملزمان کی نیب حوالگی کی درخواست مسترد

0
81

حیدرآباد: ایم سکس موٹر وے مٹیاری سیکشن میں سوا دو ارب روپوں کی کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نے نیب درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جیل کسٹڈی میں موجود ملزمان کی نیب حوالگی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے احتساب عدالت نے نیب کو ملزمان سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان سے جیل میں ہی 14 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور احتساب عدالت نے معطل ڈی سی عدنان رشید سے برآمد کردہ لگرژی گاڑی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم عاشق کلیری سے بھی برآمد شدہ ایک کار ضبط کرنے کا حکم سنادیا اور عدالت نے ملزم عاشق کلیری کی طبی معائنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم اسلم پیرزادہ کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت کی ملزم کو پیشی کے لئے آخری مہلت ددے دی۔

عدالت نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اسلم پیرزادہ اگر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوا تو ضمانت خارج کردیں گے۔ نیب نے کرپشن کیس میں نامزد تین ملزمان کی نیب حوالگی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی تھی۔ ملزم معطل ڈی سی عدنان رشید، معطل لینڈ اکیوزیشن افسر منصور عباسی اور بینک افسر تابش شاہ کے جسمانی رمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کے وکلا نے نیب استدعا کی شدید مخالفت کی تھی اور جیل کسٹڈی میں موجود ملزمان کو اینٹی کرپشن بھی 14 روزہ جسمانی رمانڈ میں لی چکی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں