شازیہ عطا مری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

0
35

کراچی: مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و ایم این اے شازیہ عطا مری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل۔

شازیہ مری نے رد عمل میں کہا کہ نااہل حکومت غریب عوام کو مہنگائی اور بی روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ سلیکٹڈ اور کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے اپنے آ ئی ایم ایف جیسے آقاوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت غریب عوام کو رلیف دینے میں مکمل نکام رہی ہے۔ یہ حکومت بدترین بدانتظامی اور بدعنوانی کی اپنی مثال آپ ہے۔ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح ان کی ناقص حکمرانی اور غلط منصوبہ بندی ہے۔ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کی  بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی ہے۔ اب تو عالمی اداروں بھی  انکی دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا زمے دار ٹہرا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں