تاجروں کی اکانومی بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں، وزیر اعظم

0
23

سرگودھا: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تاجروں کی پالیسیوں کا مد نظر رکھا کر اکانومی بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی کے صدر ملک آصف امیر اعوان سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا وباء کے باوجود بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد تک اضافے ہوا ہیں، ملکی پیدوار میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، امسال سرگودھا کا کینو بھی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 60 ہزار ٹن دنیا بھر میں بجھوائے گیا جس سے ملک کو 250 ملین ڈالڑ کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

اس موقع پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی ملک آصف امیر اعوان نے وزیر اعظم سے تاجروں اور سرگودھا سے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جس میں سرگودھا شہر جو موٹروے لنک، وومن یونیورسٹی، سمال انڈسڑی فیز 2، سرگودھا ڈرائی پورٹ، کورونا کے باعث سرگودھا کے تاجروں کو کوئی ایک روپے کا حکومتی قرضہ نہیں مل، سٹون کریشن، بیکولائٹ انڈسڑی، کینو کے تاجروں کے مسائل کے ساتھ ساتھ ضلع کے مین روڑز کی خستہ حالت پر بات ہوئی، جس پر وزیراعظم نے گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقبر، مشیر برائے کامرس و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزراء حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار  کے علاوہ وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کو حکم دیا کہ وہ سرگودھا چیمبر آف کامرس کے مسائل کرنے کیلئے ملک آصف امیر اعوان سے اپنے خصوصی نمبرز شئیر کریں اور ان سے خصوصی ملاقات کریں۔ جس پر تمام وزراء نے آئندہ ہفتہ مینٹنگز کریں گئے، ملک آصف امیر اعوان نے وزیر اعظم کو دورے سرگودھا چیمبر کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد سرگودھا آنے کا وعدہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں