چین میں کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی

0
71

اسلام آباد: چین کے شہر نانجبگ میں سامنے آنے والا خطرناک کورونا وائرس مزید پانچ صوبوں اور دارالحکومت بیجنگ تک پھیل گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ووہاں شہر میں سامنے آنے والے وائرس کے بعد چین میں یہ دوسرا نیا کورونا وائرس ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نئے کورونا وائرس سے اب تک 200 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں کورونا کا نیا وائرس بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس سے ملتا ہے۔ یہ وائرس چین میں حال ہی میں سامنے آیا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم پانچ صوبوں میں سامنے آئی ہے اور یہ وبا دارالحکومت بیجنگ تک پھیل چکی ہے۔

چین میں کورونا کا نیا وائرس پانچ صوبوں سمیت چینگدو اور دارالحکومت بیجنگ تک پھیل چکا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے مراکش سے لے کر پاکستان تک15 ممالک میں کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پھیلنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کرونا کی چوتھی لہر مغرب علی، مشرق وسطی، افریقا اور ایشیا جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے جہاں ابھی تک وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا کی ڈیلٹا کی شکل پہلے بھارت سامنے آئی تھی جو اب مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریبا 68 کروڑ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیلٹاکی تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بڑھتی ہوئی تعداد میں کوویڈ 19 انفیکشن اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری کے حوالے سے بتایا گیا کہ نئے کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں