آرمی چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

0
82

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے 21 ویں نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

 آرمی چیف نے اپنے خطاب میں خطہ کی بدلتی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان متخلف خطوں میں پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان کے امن کو تباہ کرنے والے خطہ کو عدم استحکام کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل پر زور دیا۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ مختلف حالات اور بدلتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں، مہارت اورفرض کی لگن پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ عوام اور افواج میں لازوال تعلق کو نظرانداز کرنے والے فوج ناکام ہو جاتی ہے۔ آرمی چیف نے کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر شرکا کو مبارک دی۔

آرمی چیف نے نشینل سیکیورٹی کے لیے شرکا کو پیشہ وارانہ جنگی مہارت، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی پر زور دیا، ایک تربیت یافتہ جدید اسلحہ سےلیس جرات مند فوج عوام کی حمایت سے ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ حقیقی اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کرتربیت کا حصول آپریشنل تیاریوں کا لازمی حصہ ہے۔ دشمن پر برتری کے لیے فوج کی جدید خطوط پر تربیت اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

یونیورسٹی کے صدر لیفٹننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں