کاروبار کی ٹائمنگ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کو یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

0
51

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدار کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، قاسم سومرو، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، محکمہ تعلیم، فنانس اور صحت کے سیکریٹریز، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ شریک تھے۔

اجلاس میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 7 فیصد کوویڈ تشخیص کا تناسب ہے۔ 22 اپریل سے 28 اپریل 2021 تک کوویڈ کی تشخیص کا تناسب کراچی میں 10.75 فیصد، حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور باقی اضلاع میں 2.79 فیصد ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے اور ہمیں شخت اقدامات کرنے ہونگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور کمشنر کراچی ملکر کاروبار کی ٹائمنگ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کو یقینی بنائیں اور گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء، ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لیکر سخت اقدامات کرے گی۔ اگر مکمل لاک ڈائون سے بچنا ہے تو ایس او پیز اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کر رہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کرنے والے نجی دفاتر کو سیل کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کل سے انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت دیدی۔ دیگر صوبوں کی سرحدوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو سندھ کی کسی ضلع میں داخلہ منع ہے اور اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آ بھی گئی تو اس کو واپس جانے نہ دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں