دنیا میں پہلی بار انسان کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت

0
21

کراچی: دنیا میں پہلی بار ایک انسان کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت کرلیا۔ کیڑے کو سرجری کے ذریعے مریضہ کے دماغ سے نکالا گیا ہے۔ طبی تاریخ میں پہلی بار ایک انسان کے دماغ سے زندہ طفیلی کیڑے کو دریافت کیا گیا ہے۔

یہ منفرد واقعہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں سامنے آیا۔ کینبرا سے تعلق رکھنے والی نیورو سرجن ڈاکٹر ہری پریا نے ایک خاتون کے دماغ میں راؤنڈ وارم کو دریافت کیا۔ 8 سینٹی میٹر بڑے اس طفیلی کیڑے کی دریافت نے ڈاکٹر ہری پریا کو دنگ کر دیا اور انہوں نے دیگر ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے مشورہ طلب کیا۔

64سالہ مریضہ کا تعلق جنوب مشرقی نیو ساؤتھ ویلز سے تھا اور وہ پہلی بار جنوری 2021 میں اسپتال میں ہیضے اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ داخل ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں