متحدہ کا مقتول کارکن اسلم پولیس ایکشن کے وقت پریس کلب میں موجود تھا، کال ریکارڈ ڈیٹے میں انکشاف

0
59

کراچی: گذشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس پر پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کارکن اسلم کا کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پر گذشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر پوائنٹ اسکورنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ایم کیو ایم کارکنان پر تشدد اور اسلم نامی کارکن کے جاں بحق ہونے پر وزیراعظم نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔

اسی معاملے پر تفتیشی حکام نے گزشتہ روز اسلم کے پورے دن کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، کال ریکارڈ ڈیٹا کی مدد سے جاں بحق کارکن کی لوکیشن کو ٹریس کیا گیاہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک بج کر 42 منٹ پر اسلم اپنے گھر پر تھا، 5 بج کر 10 منٹ پر اسلم شارع فیصل احتجاج میں پہنچا، 6 بج کر 32 منٹ پراسلم کی لوکیشن پریس کلب کی آئی، اسلم پریس کلب پر7بج کر 54 منٹ تک موجود رہا۔ ساڑھے 6 بجے پولیس ایکشن شروع ہوا تب اسلم پریس کلب پر تھا، 8 بج کر 19 منٹ پر لوکیشن راشد منہاس روڈ کی آئی جوممکنہ طورپر واپسی کی تھی۔

حکام کے مطابق اسلم کوساڑھے 8 بجے اسپتال لایا گیا ،رات 10 بج کر 29 منٹ پر انتقال ہوا،رات 10 بج کر 33 منٹ پر موبائل لوکیشن گھر کی آئی جب میت گھر لے جائی چکی تھی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کےکارکن محمد اسلم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے، نمازجنازہ صاحبزادہ جمیل راٹھور نے پڑھائی، جس میں خالدمقبول، فاروق ستار سمیت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اراکین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں