حکومت اپنی 3 سالا نااہلی، بدانتظامی اور ناکامیوں پر شادیانے بجا رہی، شیری رحمان

0
34

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا حکومت کی 3 سال کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے حکومت اپنی 3 سالا نااہلی، بدانتظامی اور ناکامیوں پر شادیانے بجا رہی۔ 3 سال کی بدترین کارکردگی پر حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی اور تحریک انصاف نے اپنے منشور میں شامل ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ کیا مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں اضافے کو حکومت اپنی کامیابی سمجھ رہی ہے؟ اور 3 سال سے بجلی، گیس، پیٹرول، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 3 سال میں قرضوں میں رکارڈ 53 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔ 3 سال کارکردگی کے بدترین سال عوام کبھی نہیں  بھولی گی اور آپ کی تین سالا کارکردگی دیکھ کر اب آپ کے ووٹرز ‘گھبرانے’ لگے ہیں۔ آپ کی تین سالا تباہی اور ناکامیوں کی داستان سے پوری دنیا واقف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں