گھوٹکی میں راستہ نہ ہونے پر میت کو دیواروں کے اوپر سے گزارنا پڑا  

0
85

گھوٹکی: مر کر بھی چین نہ پایا تو کدہر جائیں گے۔ گھوٹکی کے علاقے بگڑا کوری میں راستہ نہ ہونے پر میت کو دیواروں کے اوپر سے گزارنا پڑا۔ راستہ نہ ہونے سے جنازے کو دیہاتی گھروں کی چھتوں سے گزارتے رہے ہیں۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گاؤں کے نکاسی آب کے نالے پر بااثر کے قبضے سے اہم گلیوں میں پانی جمع ہوگیا اور گاؤں بگڑا کوری کے نکاسی آب کے  نظام کا نالہ کئی دنوں سے بااثر کے قبضے سے بند ہے۔ جنازے کو کاندھا دینے والے بلاول بھٹو زرداری کو دہائیاں دیتے رہے۔ سابقہ رکن ضلعی کاؤنسل مجید ڈہر گاؤں کہ نکاسی آب کے نالے پر قابض ہے۔ نالے کو بند کرنے سے گاؤں کا نکاسی آب کا نظام متاثر  ہے۔ اہم گلیوں میں پانی جمع ہونے سے میت کو تنگ اور  متبادل گلیوں سے گزارنا پڑتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں