بحریہ کے جہاز کا اردن کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ

0
77

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا اردن کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا۔

عقبہ آمد پر میزبان بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ عقبہ کے گورنر سمیت دیگر سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے اردن کے عوام بالخصوص بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

اردن کی رائل نیول فورس کے کمانڈر نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔ پی این ایس ذوالفقار آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک بحریہ کے دستے نے اردن کی رائل نیول فورسز کے ساتھ مشترکہ پریڈ میں بھی حصہ لیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نےمشترکہ مشق میں حصہ لیا۔

پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں