سپریم کورٹ کے حکم پر آڈٹ، پی آئی اے میں کرپشن ثابت ہونے پر سابق افسران گرفتار

0
58

کراچی (مدثر غفور) پی آئی اے میں مالی کرپشن، بد انتظامی اور رقم میں خُرد بُرد ثابت ہونے پر سابق افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جاری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ہیومن رائٹس کیس نمبر 11827/S/2018 میں معزز سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے اسپیشل آڈٹ کا حکم جاری کیا۔ آڈٹ پیرا 12.1.3 کے تحت قومی ایئرلائن نے بزنس کلاس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ غیر قانونی معاہدے کئے اور اس ضمن میں پی آئی اے مینجمنٹ نے قومی خزانے کو تقریبا سوا ارب کا نقصان پہنچایا جو کہ ایک میگا کرپشن اسکینڈل ثابت ہوا۔

کرپشن اسکینڈل پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے بعد آج 21/2021 کا مقدمہ درج کرکے ملزم مقصود احمد، سابقہ ڈائریکٹر انجنیئرنگ پی آئی اے کو گرفتار کر لیا، مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں