بھارتی فوج کا 1991 میں کشمیری خواتین کی آبرو ریزی خوفناک واقعہ تھا، ترجمان دفتر خارجہ

0
47

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اہم بیان میں کہا ہے کہ آج ہم غم کے طور پر جو وہ خوفناک واقعہ یاد رکھتے ہیں جو کونان اور پوش پورہ میں کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کی شکل میں تٸیس فروری انیس سو اکانوے کو رونما ہوا۔

ظلم کا شکار ہونے والوں کے حوالہ سے احتساب اور انصاف کے فقدان سے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبرو ریزی اور تشدد کی شکل میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

پانچ اگست دو ہزار انیس کے غیر قانونی اقدامات کے بعد ریاستی جراٸم میں اضافہ ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے آبروریزی اور تشدد کے واقعات کا آزاد کمشنز، انسانی حقوق کی تنظیموں، گلوبل میڈیا اور اقوام متحدہ کے ہاٸ کمشنر براۓ انسانی حقوق نے مشاہدہ کیا ہے۔ آج کا دن مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشدد کے حل کی ضرورت کے طور پر بین الاقوامی برادری کو یاد رکھنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں