فرنٹیر کو کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شرکت

0
307

پشاور: فرنٹیر کور نارتھ کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈیمی وارسک  پشاور میں منعقد ہوئی اور وزیر داخلہ نے ایف سی کے 28 ویں ریکروٹ بَیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا وزیر داخلہ نے ایف سی نارتھ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوران تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

 تقریب میں شرکاء سے  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خطاب میں کہا کہ نئے تربیت یافتہ جوانوں کو افواج پاکستان کا حصہ بننے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاک افواج نے پاکستان میں امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں قیام امن کے لئے فرنٹیر کور کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یاسین نے وزیر داخلہ کو یادگاری کلہّ پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں