وزیر اعظم عمران خان کا نادرا ہیڈکواٹر کا دورہ

0
31

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے نادرا ہیڈکواٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا ہیڈکواٹر پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کی وژن ڈیجیٹل پاکستان پر بریفینگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجراء اور ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لئے نادرا کی نئی موبائل ایپ اور شناختی کارڈ کی قومی تصدیق و تجدید منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے 66 نئے نادرا دفاتر اور 90 نئی موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کی ہدایات  پر نادرا دفاتر  کا دائرہ  کار ملک بھر کی تمام تحصیلوں تک وسیع کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے کئی دہائیوں سے مقیم غیر ملکی افراد کی سماجی ومعاشی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ایلیئن شناختی کارڈ اور ورک پرمٹ کارڈ کے کا اجراء  کا افتتاح کیا۔

اس  کارڈ کی بدولت پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد اور ان کے اہل خانہ اپنا کاروبار ، نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کی سہولت، نجی ملازمت کا حصول، موبائل سم کارڈ کا اجراء ، بجلی گیس کے کنکشن کا حصول، بینک اکاؤنٹ  کھلوانا ، گاڑی کی رجسٹریشن اور خرید و فروخت جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے اور اس کارڈ کے حامل افراد فارن ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی سے  بچ بھی سکیں گے۔

وزیر اعظم نے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لئے نادرا کی نئی موبائل ایپ کووڈ-19 پاس کا بھی بدست افتتاح کیا۔

اس موبائل ایپ کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی جگہ کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکیں گے۔
نادرا نے اپنے سسٹم کو جدید ترین خطوط پر استوار کر کے یہ ممکن بنا دیا ہے کہ ایک عام شخص بھی اپنے فون سے کسی بھی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتا لگا سکتا ہے۔

نادراکےسسٹم سے جاری ہر ویکیسینیشن سرٹیفیکیٹ پر ایک کیو آر کوڈ نصب ہے جسے موبائل کےکیمرہ سے سکین کیا جائے تو اس پرسرٹیفیکیٹ کے اصل مالک کا نام،پاسپورٹ نمبر اور دیگرکوائف سامنے آ جاتے ہیں لہذا اب یہ ممکن نہیں کہ کوئی کسی اور کے سرٹیفیکیٹ پرجعل سازی سے اپنا نام درج کرے۔

وزیر اعظم نے جعلی شناختی کارڈ کےخاتمے کےلئے آرٹیفیشل انٹیلجنس پر مبنی نادرا کے متعارف کردہ نظام کا بھی افتتاح کیا۔ تصدیق و تجدید کے اس نظام کو نئے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے  بہت کم وقت میں تخلیق کیا ہے۔ اس کی مدد سے  نادرا ڈیٹا بیس سے ‏غیر ملکی افراد کوبآسانی نکالنا  ممکن ہوگا۔

 نئے متعارف کردہ اس جدید نظام کے تحت نادرا ڈیٹابیس میں موجود خاندان کے سربراہ گھر بیٹھے اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل اور تصدیق بذریعہ ایس ایم ایس اپنے موبائل پر  کر سکے گا۔ اپنے خاندان میں کسی بھی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد کی موجودگی کی صورت میں نادرا کو آگاہ کر سکے گا۔ نادرا  اس غیر متعلقہ شخص کے خلاف  فوری قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

وزیراعظم کو چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے ڈیجیٹل پاکستان سے جدت و  استعداد  کار  پر مبنی روڈ میپ  پیش کیا جس کے تحت متعارف کردہ پروگراموں کو تخلیق کرنے کے بعد آج وزیراعظم پاکستان کے سامنے افتتاح کیلئے پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں