کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے مقتول کا موبائل، کپڑے اور جوتے کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔ میمن گوٹھ میں 50 سے 60 فٹ گہرا یہ کنواں کئی سال سے خشک ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لوگ کنویں میں کچرا ڈال کر جلاتے ہیں، غیر معمولی تپش کی وجہ سے کنویں میں موبائل فون نہیں ڈھونڈا جا سکا تاہم لوگوں کو کچرا جلانے سے روک دیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا۔
خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس بھی زیر حراست ہیں۔