تحریک انصاف کے ایم این اے کے فنڈز سے بننے والی روڈ کے نقائص سامنے آگئے

0
37

کراچی: النور سوسائٹی بلاک 19 میں تجریک انصاف کے پایم این اے اسلم خان کے فنڈز سے بننے والی روڈ کے نقائص سامنے اگئے۔ سڑک بنے سے قبل راتوں رات سیوریج کی نئی  لائن ڈال دی گئی جس کا لیول ٹھیک نہ ہونے کے باعث لائن میں سیوریج کا پانی جمع ہے۔ سیوریج لائن کے لئے استعمال کیا گیا مٹیریل معیاری نہ ہونے کی وجہ سے گٹر بیٹھ گئے ہیں اور رنگ اور ڈھکنے وزن برداشت نہیں کر رہے ہیں، دوسرے تیسرے دن گٹر کا ڈھکنا ٹوٹ جاتا ہے۔ سیوریج لائن ڈالتے وقت پینے کے پانی کی لائنوں کو نظر انداز کیا گیا اور واٹر بورڈ کی لائنوں پر سیوریج کی لائن ڈال دی گئی جس سے گٹر کا پانی لائنوں میں شامل ہوگیا ہے۔ روڈ کا لیول غیر ضروری بڑھانے سے گھر نیچے اور روز اوپر ہوگئی ہے جس سے بارشوں کے علاؤہ بھی سیوریج کی پیکیج کا پانی بھی گھروں میں داخل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے روڈ کی تعمیر سے پہلے تمام نقائص کو دور کرنے اور سیوریج لائنوں کو ٹھیک کرنے کے مطالبے پر ایم این اے اسلم خان کے کوآرڈینیٹر اور پی ٹی آئی کے مقامی کارکنان اہل محلہ کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے اور دھمکیاں دینے میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں