وزیر داخلہ سے پاکستان کیلئے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی ملاقات

0
59

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان کیلئے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیسلی وی ویگیوری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت  کی۔

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث مجرم عمر شیخ، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ اور منشیات کے کیسوں میں کاروائی کو مزید تیز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکومت نے دو نئے قوانین نافذ کیے ہیں۔ امید ہے نئے قوانین پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے  کیلئے بہت مدگار ثابت ہونگے۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاک -افغان سرحد پر باڑ بھی بہت موثر ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان نے گذشتہ برس انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کسی رعائیت کےمستحق نہیں، قانون کے مطابق سزائیں پائیں گے۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ۔انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ (INL) مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کررہا ہے۔ امید ہے منشیات کے خاتمے کے قوانین میں اصلاحات کے لئے ادارے کی معاونت کارگر ثابت ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں منشیات کنڑول کے حوالے سے سخت ترین سزائیں موجود ہیں۔ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ ڈینئیل پرل کیس میں ملوث عمر شیخ کی رہائی کے معاملے کو امریکہ بہت سنجیدگی سے دیکھتاہے۔

جس پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ عمر شیخ کی رہائی کے خلاف سندھ اور وفاق کی اپیلیں دائر ہوچکی ہیں۔ عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکومتی اپیل پر سپریم کورٹ میں کاروائی مسلسل جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں عمر شیخ کے معاملے کو دیکھا جائیگا۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جواب میں کہا کہ عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں