پشاور: پشاور شہر میں کار سوار لڑکی کی شرٹ اتار کر سیر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں نوجوان لڑکی شرٹ اتار کر کار کے سن رؤف سے باہر نکل آئی اور ہلہ گلہ کرتی رہی، یہ مناظر پیچھے موجود ایک اور گاڑی میں سوار شخص نے کیمرے میں محفوظ کر لیے جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔
مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ پشاور میں یہ کس قسم کا ماحول چل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور کی معروف سڑک پر سفید گاڑی میں موجود ایک لڑکی کسی کی پروا کیے بغیر سن روف سے باہر نکل کر اپنی شرٹ اتار کر ہوا میں لہراتی گھماتی رہی۔ لڑکی کو دیکھتے ہوئے کچھ رکشہ ڈرائیورں نے بھی ان کا پیچھا شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پشاور کی سڑکوں پر لڑکی کے اس فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ لڑکی کے خلاف ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ صارفین نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں پر اس طرح کی حرکات زیب نہیں دیتی نہ ہی ہمارا معاشرہ اس قسم کی حرکتوں کی اجازت دیتا ہے۔