پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بدنظمی کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی

0
30

کراچی: تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بدنظمی کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔ قرارداد پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ودیگر نے جمع کروائی۔

قراداد میں سندھ حکومت صوبے میں میٹرک کے امتحانات شفافیت کی بنیاد پر کرانے میں ناکام رہی اور امتحانی مراکز سے پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہونا سوالیہ نشان ہے۔امتحانی مرحلے میں کھلم کھلا نقل طلباء کے مستقبل کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سندھ حکومت امتحانات میں غفلت برتنے والوں کیخلاف تحقیقات کرے اور سندھ حکومت سے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں