کراچی کے ساحل پر پھنسا جہاز ڈیڑھ ماہ بعد نکلنے میں کامیاب

0
265

‏کراچی: کراچی کے ساحل پہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے پھنسا ہوا جہاز نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ کے پی ٹی حکام نے متعدد کوششوں کے بعد اسے نکالا جہاز ہنسی خوشی اپنے گھر روآنہ ہوگیا۔

کراچی کے سی ویو ساحل پر پاناما کا کنٹینر سے لدا جہاز شاید طویل عرصہ سے پھنسا ہوا تھا۔ جہاز کا نچلا حصہ ریت میں دھنس گیا، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے ساحل سمندر پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کردیے تھے۔

کراچی کی بندرگاہ سے متعلق امور کو دیکھنے والے ادارے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق یہ جہاز 21 جولائی کو کراچی کے ساحل پر پھنس گیا تھا۔ کے پی ٹی کے مطابق خراب موسم کے باعث جہاز کے لنگر خراب ہوئے اور اس نے آہستہ آہستہ کم گہرے پانی کی جانب بڑھنا شروع کر دیا اور آخر کار ساحل پر آ کر پھنس گیا۔

کراچی کے ساحل پر پھسنے والے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو حکومت پاکستان نے تحویل میں لے لیا تھا اور بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم نامہ وزارت برائے بحری امور نے جاری بھی کر دیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق ماہین نے بحری جہاز  ہینگ ٹونگ 77 کو سمندری کاموں کے لیے ناقابل استعمال قرار دیا ہے اور پاکستان مرچنٹ آرڈیننس کے تحت بحری جہاز کو حکومت نے تحویل میں لیا ہے۔

یاد رہے انجن کمزور ہونے کے باعث جہاز اونچی لہروں کی وجہ سے ریت میں پھنس گیا، شپنگ ویب سائٹ کے مطابق جہاز کو 2 اگست کو بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں