صوبائی وزیر تعلیم سندھ کا اراکین اسمبلی ہمراہ بحریہ ٹائون کا دورہ

0
73

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے بحریہ ٹاؤن میں گذشتہ روز متاثر ہونے والی املاک کا دورہ کیا اور وہاں ان کے مالکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق، ساجد جوکھیو، سلیم بلوچ، لیاقت آسکانی اور سلمان مراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے جن جن املاک کو گذشتہ روز نقصان پہنچا ان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان املاک کے مالکان سے ملاقات کی اور واقعہ کی مکمل تفصیلات معلوم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس واقعہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے گی۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی دبائو میں آئے بغیر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جن جن املاک کو نقصان پہنچا ہے اس کا بھی تخمینہ لگایا جائے گا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں